امریکی وزیر دفاع میٹس جنوبی کوریا پہنچ گئے

جمعرات 2 فروری 2017 20:09

سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس گزشتہ روز جنوبی کوریا پہنچ گئے جہاں وہ ملکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے کسی اعلیٰ اہلکار کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دورے کے دوران میٹِس جاپان بھی جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران خبردار کیا تھا کہ اگر جنوبی کوریا اور جاپان اپنی مالی معاونت میں اضافہ نہیں کرتے تو ان ممالک میں تعینات امریکی افواج کو واپس بلا لیا جائے گا۔

جنوبی کوریا میں 28 ہزار سے زائد جبکہ جاپان میں 47 ہزار امریکی فوجی متعین ہیں۔ تاہم ٹوکیو اور سیئول حکومتیں پرامید ہیں کہ ان کے واشنگٹن کے ساتھ قریبی دفاعی تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :