ترک فوج کی شام میں کارروائی، 51 جنگجو مارے گئے

جمعرات فروری 20:17

ترک فوج کی شام میں کارروائی، 51 جنگجو مارے گئے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) ترک فوج نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں داعش کے 51 جنگجو مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے کہا ہے کہ شامی شہر الباب کے علاوہ جہادیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مجموعی طور پر پچاسی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس تازہ فضائی کارروائی میں عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انقرہ حکومت نے گزشتہ برس اگست میں ترک قومی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد ان جنگجوؤں کو ملکی سرحدوں سے دور رکھنا بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :