امریکی فیڈرل ریزرو کا شر سود برقرار رکھنے کااعلان

جمعرات 2 فروری 2017 20:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء)امریکی فیڈرل ریزرو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اپنے پہلے پالیسی اجلاس میں بنچ مارک شرح سود کو برقرار رکھا ہے اور کہا ہے کہ اسے اب بھی امید ہے کہ اس میں صرف آہستہ آہستہ اضافہ کی ضرورت پڑے گی۔

(جاری ہے)

مرکزی بنک کی طرف سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اقتصادی پیداور،روزگار کی شرح میں ٹھوس اضافے اور کاروبار اور صارفین کے اعتماد میں بہتری کا تسلسل جاری ہے،تاہم تشویش میں اضافے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے جو کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ اخراجات یا ٹیکس پالیسیوں کے حوالے سے پائی جاتی ہیں،جس سے شرح سود میں تیزی سے اضافے کے لئے دباؤ پڑ سکتا ہے۔