فلپائنی صدر کا منشیات کیخلاف جنگ میں فوج کے استعمال کا اعلان

جمعرات 2 فروری 2017 20:18

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ منشیات کے خلاف ان کی خونریز جنگ میں فوج سرگرم کردار ادا کرے گی جبکہ مزید منشیات سمگلروں اور اس کے عادی افراد کو ہلاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوٹرٹے نے مزید منشیات کے عادی افراد کو کتیا کے بچے قرار دیتے ہوئے انکو ہلاک کرنے کے اعادے کے بعد کہا کہ میں اے ایف پی(آرمڈ فورسز آف فلپائن) کے حوالے یہ جنگ کرتا ہوں اور منشیات کے معاملے کو قومی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر اٹھا رہا ہوں تاکہ میں تمام مسلح افواج سے مطالبہ کرسکوں کہ وہ اس میں تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :