سڈنی ،ہائی سکو ل میں استانی اوردوطلباء پرچاقو سے حملہ، ایک نوجوان گرفتار

جمعرات 2 فروری 2017 20:23

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جمعرات کوایک ہائی سکول کی استانی اوردوطلباء پرچاقو ئوں سے حملہ کیاگیاہے ،جبکہ سکول کے قریب سے ایک نوجوان کوگرفتارکیاگیاہے ،جس کے پاس سے تین چاقوبرآمدہوئے ہیں ،لیکن پولیس نے اس امکان کوردکردیاکہ اس حملے کاتعلق کسی دہشتگردی سے ہے ۔جائے وقوعہ کی تصاویرمیں سولہ سالہ لڑکے سے دیگرچیزوں کے ساتھ ساتھ قصائیوں کاچھرابھی برآمدہوتے ہوئے دیکھاگیاہے جوکہ اس سکول کاطالبعلم ہے ۔

اسے جب پولیس ہتھکڑیاں لگاکرلے جارہی تھی تووہ یہکہہ رہاتھاکہ میں نے کسی کونہیں ماراآپ میرے بھائی سے بات کریں ،یہ رپورٹ سڈنی مارننگ ہیرالڈنے دی ہے ۔48سالہ ٹیچردوطالبعلموں جن میں ایک سولہ سالہ لڑکااورایک پندرہ سالہ لڑکی شامل ہے کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے جنہیں جان لیوازخم نہیں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دہشتگردی سے متعلق کوئی واقعہ نہیں ہے ،یہ ایک مقامی سکول مٰں پیش آنے والاایک مقامی معاملہ ہے ،یہ بات سپرنٹنڈنٹ پیٹرڈینل نے میڈیاکوبتائی۔

انہوںنے مزیدکہاکہ جائے وقوعہ سے تین چاقوبرآمدکئے گئے ہیں ۔اس حملے کے پیچھے کارفرمامقصدبارے ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکاہے ۔ڈینل نے مزیدبتایاکہ یہ نوجوان جوہماری حراست میں ہے اسے سکول کاپرنسپل کسی خاص جذبے کے تحت جانتاتھااورناہی پولیس اس کے بارے میں کچھ جانتاہے اسی لئے یہ ایک مقامی معاملہ ہے اورہم اس معاملے کی طے تک پہنچیں گے کہ یہ واقع کیوں پیش آیاہے ۔

متعلقہ عنوان :