روس یوکرائن میں شورش کے خاتمے کیلئے باغیوں پر اثرورسوخ استعمال کرے،نیٹو

جمعرات 2 فروری 2017 20:23

روس یوکرائن میں شورش کے خاتمے کیلئے باغیوں پر اثرورسوخ استعمال کرے،نیٹو
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) نیٹوکے سربراہ جینزسٹولٹن برگ نے گزشتہ روزروس پرزوردیاکہ وہ مشرقی یوکرائن میں ماسکونوازباغیوں پراپنااثرورسوخ استعمال کرے تاکہ طویل عرصے سے جاری لڑائی میں سامنے آنے والی بدترشورش کاخاتمہ ہوجائے ۔

(جاری ہے)

سٹولٹن برگ نے بیلجیئم میں صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ ہم روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تشددکے خاتمے کیلئے باغیوں پراپنااثرورسوخ استعمال کرے ۔انہوںنے کہاکہ ہم یوکرائن میں طویل عرصے سے تشددمیں سنجیدہ نوعیت کااضافہ دیکھ رہے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ ہفتے میں 5600سے زائدبارجنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :