ْ کانگو کے اپوزیشن رہنماء انتقال کرگئے ،پولیس کا ماتم منانے والوں پر آنسوگیس کا استعمال

جمعرات 2 فروری 2017 20:23

کنساشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) جمہوریہ کانگو کے اپوزیشن رہنما اٹینی تشی سکیڈا کے انتقال کے اعلان کے فوری بعد کنساشا میں ان کے حامی ماتم کیلئے جمع ہوگئے جس پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا،یہ بات ایک غیر ملکی خبررساںادارے نے بتائی۔

(جاری ہے)

100کے قریب حامی باہر نکلے تھے جب سیکورٹی فورسز حرکت میں آئی اور درجنوں افراد نے آنسو گیس سے بچنے کیلئے ان کے پارٹی ہیڈ کوارٹرز کے اندر پناہ لے لی۔ان کی یو ڈی پی ایس پارٹی کے ایک ترجمان نے قبل ازیں 84سالہ تشی سکیڈا کی برسلز میں موت کا اعلان کیا جہاں انہیں علاج کیلئے منگل کے روز روانہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :