پناہ گزینوں کی امریکا داخلے پر پابندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ پناہ گزینوں کو اذیتیں دینے کے مترادف، بیان

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) اقوام متحدہ نے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کے منافی اقدام قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران ’یو این‘ مندوبین اور ماہرین نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سات مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی پناہ گزینوں کو اذیتیں دینے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پرامریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینون کے امریکا میں داخلہ روکنے کے انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے ابتدائی طور پرسات مسلمان ملکوں کے مسلمان باشندوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عاید کی تھی۔ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر اندرون اور بیرون ملک میں سخت مخالفت کی جا رہی ہیں مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد مسافروں کو پریشانی اور مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :