شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی 3 مراحل پر مشتمل ہوگی

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ نے شام کے لیے خصوصی بین الاقوامی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا کے ساتھ بات چیت کی ہے جس کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی 3 مراحل پر مشتمل ہوگی جن میں عبوری حکومت اور آئین کی تشکیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شام عرب دنیا میں واقع ملک ہے لہذا جنیوا بات چیت میں عرب لیگ کی موجودگی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :