انتقال اقتدار کی یقین دہانی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں،شامی اپوزیشن

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) شام میں سیاسی اپوزیشن کے نمائندہ گروپوں نے واضح کیا ہے کہ جب تک شام میں اقتدار عبوری حکومت کومنتقل کرنے کا اعلان نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات کی دعوت قبول نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں قیام امن کے لیے عبوری حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بغیر بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ اگرمذاکرات کے نتیجے میں اقتدار کی عبوری حکومت کو منتقلی ممکن نہیں تو اپوزیشن ایسے بے مقصد مذاکراتی ڈرامے کا حصہ نہیں بنے گی۔ مذاکرات کے نتیجے میں شام میں اقتدار عبوری کونسل کو منتقل ہونا ہمارا اہم ترین مطالبہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک پورے ملک میں جنگ بندی کا عملی نفاذ نہیں کیا جاتا اس وقت تک خانہ جنگ اور تنازع کے سیاسی حل کے لیے موثر اقدامات ممکن نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :