شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد ہلکی بارش، بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ،وادی شانگلہ میں سردی کی شدت برقرار ،حالیہ برف باری اور بارشوں سے مین سڑکوں پرہونے والی سلائیڈنگ کا ملبہ نہ ہٹا سکی،ضلعی حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن بھیٹی ہے ۔

نیشنل ہائی وے اتارٹی اور محکمہ ورکس شانگلہ منظر عام سے غائب۔

(جاری ہے)

مین سڑکوں پر ملبہ پڑنے سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ سوختی لکڑی کی قیمت میں نمایا اضافہ ۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعرات کے ر وز سے موسم شدید سرد رہا ۔ہلکی بارش اور تیز سرد ہواوں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے ۔جمعرات کے روز سے شروع ہونے والی نئی بارشوں اور برف باری کے سلسلے جاری رہیں گے،موسم سرما کے برف باری اور بارشوں سے ہونے والی سلائیڈنگ کا ملبہ بھی جوںکے توں پڑا ہوا ہے ،این ایچ اے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو منظر عام سے غائب سڑکوں کی حالت غیر مناسب ہے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :