بدعنوانی کا باب بند کرنے کیلئے پانامہ لیکس کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا،افتخار علی مشوانی

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) چئیرمین ڈیڈک مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ کہ بدعنوانی کا باب بند کرنے کیلئے پانامہ لیکس کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ کرپشن کے مکمل خاتمے تک تحریک انصاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ کرپشن کیخلاف بند باندھنا قوم کی بڑی خدمت ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف یہ باندھ کر ہی رہے گی۔

ہم سب کو مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوںگے۔ جن سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائیش گاہ پر مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک مظبوط حکمت عملی کے تحت ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔ ایسا فرسودہ نظام ہر صورت ختم کریں گے جس سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوجائے۔ اگر ملک میں ہم مثبت انقلاب چاہتے ہیں۔ تو غریب کو اس کی دہلیز تک انصاف فراہم کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کی قیادت کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک مظبوط حکمت عملی کی تحت تحریک چلا رہی ہے۔ جس کے نتائج قوم کے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :