لاہور، سینئر کارکن غضنفر علی شاہ مسلم لیگ ن یونین کونسل نمبر 103سبزہ زارکی وار ڈ نمبر 3کے جنرل سیکرٹری مقرر

جمعرات 2 فروری 2017 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے اعلی قیادت سے منظوری کے بعد پارٹی کے سینئر کارکن غضنفر علی شاہ کو مسلم لیگ ن یونین کونسل نمبر 103سبزہ زارکی وار ڈ نمبر 3کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا اور اس ضمن میں رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد ،ایم پی اے میاں مرغوب احمد نے ،چیئرمین یونین کونسل حاجی میاں طارق اور جنرل کونسلر بابر خان کے ہمراہ غضنفر علی شاہ کو انکی تقرری کا نوٹیفیکیشن اور پارٹی کارڈ جاری کر دیا اپنی تقرری پر غضنفر علی شاہ نے پارٹی قائدین اور حاجی میاں طارق اور محمد بابر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی خدمت اور اس مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کرادار ادا کریں گے،انکا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملکی ترقی اور قومی خوشحالی کا راز ہیں اور مہر اشتیاق اور حاجی طارق کی علاقائی خدمات قابل فخر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :