حاجی قیصر امین بٹ کی کرکٹر وہاب ریاض کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

سکندر ریاض بہت ہی پیار کرنیوالا عظیم انسان ، دوست اور بھائی تھا، سابق مشیروزیراعلیٰ

جمعرات فروری 21:18

حاجی قیصر امین بٹ کی کرکٹر وہاب ریاض کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے قومی کرکٹر وہاب ریاض کے والد اور اپنے بہت ہی قریبی دوست سکندر ریاض کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکندر ریاض بہت ہی پیار کرنیوالا، خداترس، عظیم انسان اور میرا دوست و بھائی تھا جس کی وفات سے مجھے دلی صدمہ ہوا ہے ، حاجی قیصرامین بٹ خصوصی طور پر ان کی وفات کی خبر ملتے ہی کرکٹر وہاب ریاض کے گھر پہنچے اور لواحقین کے ساتھ شریک غم ہوئے ، تدفین کے بعد مرحوم سکندر ریاض کی قبر پر فاتحہ خوانی اور درودوسلام کی مختصر سے محفل کا انعقاد بھی کیا ، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کہاہے کہ غم والم کی اس گھڑی میں اپنے بہت عظیم دوست سکندر ریاض کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ رب العزت کے حضور دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ سکندر ریاض کی وفات سے وہ ایک مخلص دوست وبھائی سے محروم ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :