لاہور،سرچ آپریشن کے دوران12مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:23

لاہور،سرچ آپریشن کے دوران12مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) نصیر آباد میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران12مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقہ ناصر کالونی میں کیے گئے سرچ آپریشن میں دو ڈی ایس پی، پانچ ایس ایچ او سمیت ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی کثیرتعداد نے حصہ لیا۔ جبکہ سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک سسٹم کا استعمال بھی عمل میں لایا گیا۔ جس کے نتیجے میں شناخت نہ رکھنے والی12افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :