چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جعلی ریڈر محمد اشفاق کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 2 فروری 2017 21:23

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جعلی ریڈر محمد اشفاق کے خلاف مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جعلی ریڈر محمد اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ ملزم اشفاق کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ساندہ کلاں کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

اس نے فیروزوالا کے مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کو ایک مقدمے کا فیصلہ کوثر بی بی کے حق میں کروانے کے لئے بطور ریڈرچیف جسٹس ہائیکورٹ رجوع کیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف متعلقہ مجسٹریٹ کے نائب کورٹ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی نقل رجسٹرا رلاہور ہائیکورٹ کو موصول ہوگئی ہے۔(قیوم زاہد)