ایک ماہ میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا، میاں کامران سیف

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے ساتھ انٹرسٹی کرایوںمیں اضافہ تشویشناک ہے عوام پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد بجلی کے قیمتوں میں اضافہ کیلئے تیار رہیں ،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

جمعرات 2 فروری 2017 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہو ر میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا ۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے سے ہر شے کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے ساتھ انٹر سٹی کرایوں میں اضافہ تشویشناک امر ہے جس کا بوجھ غریب اور سفید پوش عوام پر پڑے گا جو بسوں میں سفر کرتے ہوئے اپنی ملازمتوں پر پہنچتے ہیں اور پھر گھر بسوں میں سفر کرکے جاتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیلئے تیار رہیں کیونکہ حال ہی میں حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرتی رہی ہے اب بھی اسی قسم کی تیاریاں ہورہی ہیں جس کا تمام تر بوجھ عوام پر ڈالاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے اس کے علاہ پٹرولیم مصنوعات میں پٹرولیم لیوی ٹیکس اس کے علاوہ ہے اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر غنڈہ ٹیکسوں کا خاتمہ کردے تو پٹرول 50روپے فی لیٹر عوام کو باآسانی دستیاب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :