لاہور،فیروزپور روڈ انڈسٹریل زون میںواقع صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند

زون کی 400سے زائد صنعتوں کا پہیہ رک گیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) فیروزپور روڈ انڈسٹریل زون میںواقع صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے زون کی 400سے زائد صنعتوں کا پہیہ رک گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف صنعتوں کے مالکان نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گیس کی بندش کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے روزانہ کا نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

مالکان کے مطابق اگر گیس کی بندش کو ختم نہ کیا گیا تو وہ صنعتوں کی چابیاں سوئی نادرن گیس کے حوالے کردیں گے ۔ رابطہ کرنے پر محکمہ سوئی نادرن گیس کے ترجمان نے بتایا کہ گجومتہ کے قریب گیس سپلائی لائن کی مرمت کی وجہ سے گیس کی سپلائی جزوی طورپر بند کی گئی ہے مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :