لاہور، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال میں مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع

جمعرات 2 فروری 2017 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال میں ایک مشکوک بیگ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سکول میں اساتذہ ، طلباء کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ سکول انتظامیہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پرپہنچ گیا جس نے مشکوک بیگ کی تلاشی کے بعد اس کو کلیئر قرار دیا۔

(جاری ہے)

تاہم سکول انتظامیہ نے مشکوک بیگ قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پایا گیا بیگ سکول کے مقامی طالب علم کی ملکیت تھی جس میں کتابیں ، کاپیاں موجود تھیں۔(سعید)

متعلقہ عنوان :