Live Updates

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناء اللہ

جمعرات 2 فروری 2017 21:26

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناء اللہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھرنوں کی سیاست کرکے قوم کا وقت ضائع کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پنجاب بینک نے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد جو قرضے معاف کیے ہیں وہ ہمارے دورحکومت میں معاف نہیں کیے گئے بلکہ سابقہ ادواور حکومت میں یہ قرضے معاف کیے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ اس نے اپنے قیام کے بعد موجودہ دورمیں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔(قیوم زاہد)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات