بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اقوام عالم جنگی جنون کا نوٹس لے، عابد حسین صدیقی

جمعرات 2 فروری 2017 21:26

بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اقوام عالم  جنگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے بھارت کے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اقوام عالم بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

ایک طرف بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے اور دوسری طرف پاکستان کو بھی مشکلات سے دو چار کرنے کے لئے کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت ایشیا میں اپنی سیاسی اور اقتصادی دھاک بٹھانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت اسلحہ خریدنے کے حوالے سے گزشتہ پانچ برسوں سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں حکومت پاکستان خارجہ پالیسی کو ازسر نو جائزہ لے اور خارجہ امور کے لئے وزیر تعینا ت کرے تاکہ دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرے کو عیاں کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :