ساہیوال کول پاور پلانٹ پنجاب سے اندھیروں کو مٹانے میں معاون ثابت ہوگا،راؤ خورشید علی

میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں جائے گی، بجلی کے منصوبے بھی جلد مکمل کئے جا رہے ہیں،حکومت اپنے وعدے پورے کر رہی ہے الزامات لگانے والوں کو اپنے مفادات کے علاوہ ملک و قوم کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے دفتر میں تاجروں سے گفتگو

جمعرات فروری 21:26

ساہیوال کول پاور پلانٹ پنجاب سے اندھیروں کو مٹانے میں معاون ثابت ہوگا،راؤ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) ۔ لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کا حصہ بنے گی جو پنجاب کے عوام کے گھروں اور صنعتوں کو چلانے کیلئے استعمال ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے دیگر منصبوبے بھی بڑی تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے مرکزی دفتر میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ وخورشید نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ حکومت ملک میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ حکومت کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک توانائی کے بحران کا شکار ہے جس کے باعث ہماری صنعتیں اور انڈسٹری بھی بحران سے دوچار ہے تاہم جب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو سب سے پہلے ملک سے اندھیروں کو مٹانے کی بات کی ۔

(جاری ہے)

آج ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ پچھلی حکومت کے دور میں ملک میں ہونے والی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ انتہائی برق رفتاری سے ہونے والے کام کی وجہ سے اربوں روپے کی بچت بھی ہو رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کا یہ منصوبہ مئی یا جون میں مکمل ہوگا جس سے دنیا کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا کیونکہ دنیا کی تاریخ میں 1320 میگاواٹ کا منصوبہ اتنے مختصر وقت میں مکمل نہیں ہوا ہو گا۔

موجودہ حکمرانوں نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھایا ہے الزامات لگانے والوں کو اپنے مفادات نظر آرہے ہیں انہیں ملک و قوم کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جھنگ، شیخوپورہ اور بلوکی میں لگنے والے 3600 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹس بھی اسی سال مکمل ہوں گے اور ان منصوبوں میں 112 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :