Live Updates

تحریک انصاف کو مریم نواز فوبیا ہو چکا ہے، رانا منان خان

جمعرات 2 فروری 2017 21:26

تحریک انصاف کو مریم نواز فوبیا ہو چکا ہے، رانا منان خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو مریم نواز فوبیا ہو چکا ہے۔ن لیگ کی حکومت کا ایجنڈا ملکی ترقی اور معاشرہ کے ہر فرد کو اس کاباعزت مقام دینا جبکہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملکی ترقی کو روکنا ہے ۔ بعض غیروں کی ایجنٹ غیروں کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وطن عزیز اب اس کا متحمل نہیںاب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالاء طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا۔پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے،حکومت عوام کوصحت اور تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کل کا پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے۔ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازع بنانا چاہتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات