لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو اشیاء پر دو فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کیخلاف چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:30

لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو اشیاء پر دو فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کیخلاف ..
لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو اشیاء پر دو فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کیخلاف دائرکیس میںچیئرمین ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔فاضل عدالت نے افضل ٹریڈرز کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر گھریلو اشیا ء پر دو فیصد ٹیکس لگایا جبکہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے ایف بی آر کو نہیں،فاضل عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گھریلو اشیا ء پر ٹیکس وصولی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :