لاہورہائیکورٹ نے جسٹس( ر) اسد منیر کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

جسٹس اسد منیر کو تمام امور پی ایف ایف کے عہدیداروں کے حوالے کرنے، اپنے دور کے تمام اخراجات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 2 فروری 2017 21:30

لاہورہائیکورٹ نے جسٹس( ر) اسد منیر کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر ..
لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر جسٹس( ر) اسد منیر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے جسٹس اسد منیر کو اپنے دور کے تمام اخراجات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کر دی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا، جسٹس( ر) اسد منیر کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے خلاف پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا، فاضل بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ سنا دیا گیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جسٹس (ر) اسد منیر فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر فٹ بال فیڈریشن کا چارج چھوڑیں اور فیڈریشن کے تمام امور پی ایف ایف کے عہدیداروں کے حوالے کئے جائیں، عدالت نے جسٹس (ر) اسد منیر کو اپنے دور کے اخراجات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :