لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ کو بازیاب کراکر گھر والوں کے ساتھ بھجوا دیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:30

لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ کو بازیاب کراکر گھر والوں کے ساتھ بھجوا ..
لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ کو بازیاب کراکر اس کے گھر والوں کے ساتھ بھجوا دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصل آباد کی رہائشی سلامت بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کی بیٹی رقیہ ایک گھر میں کام کرتی ہے اور طویل عرصہ سے اس کو اس کی بیٹی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، درخواستگزار کے وکیل نے استدعا کہ خاتون کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، عدالتی حکم پر پولیس نے رقیہ بی بی کو بازیاب کرا کے عدالت کے روبرو پیش کیا،لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اسے گھر والوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :