شہر بھر میں ٹریفک رواں دواں رہی ،ٹریفک وارڈنز نے کہیں بھی ٹریفک جام یا روانی میں خلل نہ آنے دیا،ڈی آئی جی ٹریفک لاہور

جمعرات 2 فروری 2017 21:30

لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن(ر)سیّد احمد مبین نے کہا ہے کہ سارے شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام یا روانی میں خلل کی اطلاع نہ ملی اور ٹریفک افسرا ن و وارڈنز سارا دن مختلف سڑکوں پر شہریوں کو بہترین سفری سروس دیتے ہوئے نظر آئے ۔ٹریفک دبائو کی اطلاع تب موصول ہوتی ہے جب کہیں احتجاج یا ریلی کی صورت میں مظاہرین شہرائوں پر آکر احتجاج کر تے ہیں اور شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینال روڈپر ٹرک پھنسنے کی صورت میں ٹرک ڈرائیور کو گرفتا رکرکے ٹریفک مشینری کے ذریعے ٹرک کو نکالا گیا ۔ اسی طرح شادمان کے علاقہ میں آتشزدگی ، ریس کلب کے سامنے احتجاج ، گلبرک ،مال روڈ،جیل روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ پر ٹریفک دبائو کی اطلاع پر ایس پی سٹی آصف صدیق ، ڈی ایس پی مغلپورہ ضیاء اللہ ،ڈی ایس پی گلبر ک منیر بٹ ،ڈی ایس پی ماڈل ٹائون عارف بٹ اور 40اضافی ٹریفک وارڈنز نے موقع پر جاکر ٹریفک کی روانی کو بغیر کسی خلل کے یقینی بنایا اور شہریوں کو سہولت فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :