گورنرخیبرپختونخواکی گورنرسندھ محمدزبیرکوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

جمعرات فروری 21:31

گورنرخیبرپختونخواکی گورنرسندھ محمدزبیرکوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد
پشاور۔02 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے جمعرات کے روزصوبہ سندھ کے نئے گورنر محمدزبیرکو گورنرسندھ کا عہدہ سنھبالنے پرمبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے انہیں نئے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ان کی صلاحیتوں اورملک وقوم کیلئے خدمات کااعتراف ہے۔انہوں نے محمدزبیر کو اس اہم ذمہ داری سے بطریق احسن کامیابی سے ہمکنار ہونے کے سلسلے میں نیک تمناؤںکا اظہارکیا ہے۔