لنڈیکوتل،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افرادسپردخاک،لواحقین وزخمی افرادکیلئے امدادکااعلان

جمعرات 2 فروری 2017 21:36

لنڈیکوتل،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افرادسپردخاک،لواحقین وزخمی افرادکیلئے ..
لنڈیکوتل۔02 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ کم شلمان میںگزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی اجتماعی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کم شلمان میں ادا کر دی گئی نمازے جنازے میں پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نیاز احمد تحصیلدار ارشاد مہمند کے علا وہ ممبر قومی اسمبلی کی سیکرٹری حاجی عبدالواحد اور پولیٹکل انتظامیہ خاصہ دار فورس کی صوبیداروں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے نقد دئیے گئے تاہم ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل کے سیکرٹری حاجی عبدالواحد آفریدی نے پچیس پچیس ہزار نقد بھی دئیے گئے پولیٹکل ایجنٹ خالد محمود نے میڈیا کو بتا یا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیںا ور انکو اس موقع پر اس کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔