7مسلم ممالک پرپابندی:سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نےامریکی صدرکی حمایت کردی

ہرملک کواپنے دفاع کاحق ہے،سعودیہ سےتیل خریداری بندکرنیکی امریکی دھمکی حقیقت میں نہیں بدلےگی۔سعودی وزیرتیل خالدالفلیح،امریکا کو اپنی سلامتی کیلئے ایسے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے۔اماراتی وزیرخارجہ کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 فروری 2017 19:55

7مسلم ممالک پرپابندی:سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نےامریکی صدرکی ..

ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02فروری2017ء) : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکی صدرکی 7مسلم ممالک پرلگائی کی امریکی ویزہ پابندی کی حمایت کردی ہے۔ سعودی وزیرتیل خالدالفلیح کاکہناہے کہ ہرملک کواپنے دفاع کا حق ہے،سعودیہ سےتیل خریداری بندکرنیکی امریکی دھمکی حقیقت میں نہیں بدلےگی۔جبکہ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد نے کہاکہ امریکا کو اپنی سلامتی کیلئے ایسے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیرتیل خالدالفلیح نے امریکی صدرٹرمپ کی 7 مسلم ممالک پرسفری پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ سےتیل خریداری بند کرنیکی امریکی دھمکی حقیقت میں نہیں بدلےگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرتیل خالدالفلیح نے امریکی صدرٹرمپ کی 7مسلم ممالک پرسفری پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہرملک کواپنے دفاع کا حق ہے۔

(جاری ہے)

سعودیہ سےتیل خریداری بند کرنے کی امریکی دھمکی حقیقت میں نہیں بدلےگی۔ سعودی وزیرتیل نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا فوسل فیول کی جانب مثبت نقطہ نظررکھنےکو سراہتے ہیں۔ جس سے امریکا اورسعودی عرب کی معیشت کومشترکہ فائدہ ہوگا۔ مزید برآں سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی امریکی صدر کے 7 اسلامی ممالک پر ویزہ پابندی کی حمایت کر دی ہے.میڈیا رپورٹس کے تحت عرب میڈیا کاکہناہے کہ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زائد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی نظر میں امریکا کے اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔

امریکا کو اپنی سلامتی کیلئے ایسے کوئی بھی اقدام اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ جن ممالک پر امیگریشن بین عائد کیا گیا ہے وہاں اندرونی طور پر بہت سے مسائل ہیں۔ یہ پابندی عارضی ہے اور اگر یہ ممالک اپنے مسائل حل کر لیں تو یقینی طور پر یہ پابندی جلد اٹھا لی جائے گی۔ اماراتی وزیر نے نئی امریکی حکومت کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات امریکا کا قریبی اور بڑا اتحادی ملک مانا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :