سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 2 فروری 2017 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلباء نے ٹووارزم ڈکارپوریشن خیبر پختونخوا کے تعاون سے گزشتہ روز مطالعاتی دورہ کیا جس میں شعبہ فارمیسی، سپورٹس سائنس، سول ، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ڈئیزائئنگ ، الیکٹریکل کے طلباء شامل تھے طلبا ء نے سرحد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ، ایونٹ منیجر اے وسیم خٹک اور لیکچرر ناصر علی کی سربراہی میں پشاور کے تاریخی مقامات گورگٹھری ، سیٹھی ہائو س اور پشاور عجائب گھر کا دورہ کیا جہاں انہیں محمکہ سیاحت و ثقافت کے جنرل منیجر محمد علی نے رہنمائی کی اور طلبا کو پشاور کی تایخی پس منظر کے بارے میں معلومات دیں انہیں بتایا گیا کہ پشاور گندھارا تہذیب کا مرکز تھا ، پشاور کے مضافات میں بدھا کے مجسمے اور دیگر سامان موجود ہیں جس سے اس دور کے رہائش پذیر لوگوں کے تہذیب وتمدن کا پتہ چلتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت روز بروز غیر ملکی یلغار کی وجہ سے تباہی کا شکار ہورہی ہے جس کے لئے کارپوریشن اپنی طرف سے بھر پور کوششوں میں لگی ہے اور ان اثار اور ان فنون کو زندہ رکھنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے طلباء پر زرو دیا کہ وہ اپنے نصابی کتب کے ساتھ ساتھ اپنی تاریخ سے بھی خود کو باخبر رکھیں تاکہ ان کی آنے والی نسل اپنے ابائواجداد کے حوالے سے باخبر رہیں انہوں نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مستقبل میں ایسے دروں میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کی۔

(جاری ہے)

ٹوارزم آگاہی پروگرام, فیملیز اور طلبائو طالبات کے تاریخی مقامات کے دورے کا بنیادی مقصد صوبے کے تاریخی مقامات کی سیروتفریح کو فروغ دینا ہے تا کہ پشاور کے تاریخی مقامات سیاحت کے لیے آباد ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :