صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے میں خرابیوں کی نشاندہی صحافت سے منسلک افراد کا خاصہ ہے‘ میئر اسلام آباد

جمعرات 2 فروری 2017 23:51

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، معاشرے میں خرابیوں کی نشاندہی صحافت سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ، معاشرے میں خرابیوں کی نشاندہی صحافت سے منسلک افراد کا خاصہ ہے،صحافیوں کی کاوشوں کی وجہ سے سرکاری اداروں کو رہنمائی فراہم ہوتی ہے ،صحافیوں کا معاشرے کے سدھار میں مثبت کردار قابلِ ستائش ہے ۔

ان خیالات کا اظہارمیئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے اس وفد نے سی ڈی اے ہسپتال میں میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کے والد کی عیادت کی۔ وفد میں وقار عباسی، راجہ کاشف، اسد چوہدری، فرید صابری ، شہزاد انور، قاضی ذیاد، عامر عباسی ، یاسر ملک اور ولید چوہدری سمیت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی شامل تھے۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈ ی اے شیخ انصر عزیز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے لیے ایک آنکھ کے طور پر کام کرے گی اور سی ڈی اے انتظامیہ اور صحافیوں میں باہمی مضبوط رابطہ اسلام آباد کو ماڈل شہر بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔