سائنسدانوں نے بجلی پیدا کرنے والا درخت بھی ایجاد کر لیا

جمعرات 2 فروری 2017 23:46

سائنسدانوں نے بجلی پیدا کرنے والا درخت بھی ایجاد کر لیا

کئی بار لوگ کہتے ہیں کہ پیسے درختوں پر نہیں لگتے۔ پیسوں کا تو معلوم نہیں مگر اب درختوں پر پتوں، ٹہنیوں ، پھل اور پھولوں کی طرح بجلی بھی اگنے لگے گی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا درخت بنایا ہے جس کے مصنوعی پتوں میں سے ہوا گزرنے پر بجلی پیدا ہوگی۔
آئیووا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا تیار کردہ یہ درخت گھریلو آلات کو چارج کرنے کے کام آ سکے گا۔

(جاری ہے)

اس درخت کو بنانے کے لیے سائنسدانوں نے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جو درخت پر شاخوں اور پتوں کی طرح لگ سکتا ہے اور جب ہوا ان مصنوعی پتوں سے گزرتی ہے تو بجلی پیدا ہوتی ہے۔
آئیووا یونیوسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرمائیکل میک کلاسکی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اس طرح کی چھوٹی مشینوں کی مارکیٹ تیار کرے گی جو ہوا کو بجلی میں بدل سکیں۔ اس ٹیکنالوجی کا اچھا پہلو اس میں درختوں میں استعمال ہے، جس سے نہ صرف خوبصورتی بڑھے گی بلکہ آف گرڈ بجلی بھی پیدا ہوگی۔


مائیکل نے بتایا کہ شہری علاقوںمیں خوبصورتی بڑھانے کےلیے موبائل فون ٹاورز پر پتے وغیرہ لگائے جاتے ہیں، اگر ان ٹاور ز پتوں کے ساتھ بجلی پیدا کرنے والی ڈیوائس بھی لگا لی جائے تو بجلی بھی پیدا ہوگی اور ٹاور کی خوبصورتی بھی بڑھے گی۔