پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں16.94فیصداضافہ

جمعہ 3 فروری 2017 16:48

ملتان۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق یکم فروری2017ء تک گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں مجموعی طور پر16.94 فیصد،سندھ میں 0.79فیصد جبکہ بلوچستان میںکپاس کی پیداوار میں 33.12فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ،پی سی جی اے کے مطابق پنجاب میں یکم فروری2017ء تک68لاکھ49ہزار887گانٹھ کپاس کی آمدہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 58لاکھ57ہزار696گانٹھ کپاس آئی تھی۔

(جاری ہے)

سندھ میںیکم فروری2017ء تک37لاکھ84ہزار740گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں37لاکھ55ہزار015گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :