کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 3 فروری 2017 16:49

لاہور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15اپریل کے بعد کپاس کی کاشت کریں بصورت دیگر دفعہ 144کے تحت ان کی کاشتہ فصل تلف کر دی جائے گی، کاشتکار آئندہ فصل کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل شروع کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا ہے کہکپاس کے اًن کھلے ٹینڈوں اور ڈوڈیوں کے بروقت خاتمہ سے گلابی سنڈی کے حملے کا تدارک ہو جاتا ہے ،کاشتکار کپاس کی باقیات تلف کرنے کے بعد خالی کھیتو ں میں ہل چلائیں تاکہ کیڑے پرندوں کی خوراک بن سکیں،کپاس کی باقیات کو کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے دور لے جاکر تلف کیا جائے تاکہ کیڑوں اور انڈوں کی تلفی کو یقینی بنایا جا سکے،کپاس کے کاشتکار 15اپریل کے بعد کپاس کی کاشت کریں بصورت دیگر دفعہ 144کے تحت ان کی کاشتہ فصل تلف کر دی جائے گی ۔