کپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل شروع کریں،زرعی ماہرین

جمعہ 3 فروری 2017 17:24

کپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے آف سیزن مینجمنٹ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2017ء) زرعی ماہرین نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ کپاس کے کاشتکار آئندہ آنے والی فصل کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولا پر عمل شروع کریں تاکہ کپاس کے اًن کھلے ٹینڈوں اور ڈوڈیوں کے بروقت خاتمہ سے گلابی سنڈی کے حملے کا تدارک ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا مزید کہناہے کہ کاشتکار کپاس کی باقیات تلف کرنے کے بعد خالی کھیتو ں میں ہل چلائیں تاکہ کیڑے پرندوں کی خوراک بن سکیں۔کپاس کی باقیات کو کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے دور لے جاکر تلف کیا جائے تاکہ کیڑوں اور انڈوں کی تلفی کو یقینی بنایا جا سکے۔کپاس کے کاشتکار 15اپریل کے بعد کپاس کی کاشت کریں بصورت دیگر دفعہ 144کے تحت ان کی کاشتہ فصل تلف کر دی جائے گی ۔