آٹھ سال بعد پہلی بار رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار اپنے ہدف سے تجاوز کر گئی

حکومت کے پیداوار کے ہدف 1 کروڑ 5 لاکھ بیلز کے مقابلے میں ایک لاکھ بیلز زائد رہیں

جمعہ 3 فروری 2017 18:33

آٹھ سال بعد پہلی بار رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار اپنے ہدف سے تجاوز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) آٹھ سال بعد پہلی بار رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار اپنے ہدف سے تجاوز کر گئی۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز رہی جبکہ حکومت نے کپاس کی کل پیداوار کا ہدف 1 کروڑ 5 لاکھ بیلز رکھا تھا۔

(جاری ہے)

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق 95 لاکھ روئی کی گانٹھیں ٹیکسٹائل ملز مالکان نے جبکہ برآمد کنندگان نے 2 لاکھ کاٹن بیلز خریدی ہیں۔ واضح رہے کہ ملکی ضروریات کی پیش نظر رواں برس 40 لاکھ بیلز کے لگ بھک کاٹن درآمد کرنا پڑے گی جس میں سے تقریباً 20 لاکھ بیلز درآمد کی جا چکی ہی۔