پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ،ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتا ہے،،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی پوری قوم معترف ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری قوم کا تعاون حاصل ہے،پاکستان کی عوام ہماری طاقت ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورااتریں گے، ، پاک فوج اور رینجرز نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیرژن کے دورہ کے موقع پر فوجی افسروںاو ر جوانوں سے خطاب ، یادگارشہداء پر پھول بھی چڑھائے آرمی چیف کو کو ر اور رینجرزہیڈکوارٹرز میں آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ، جنرل باجوہ کا اظہاراطمینان

جمعہ 3 فروری 2017 18:45

پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ..

راولپنڈی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتا ہے، پاک فوج بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے ، پاک فوج اور رینجرز نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی پوری قوم معترف ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری قوم کا تعاون حاصل ہے،پاکستان کی عوام ہماری طاقت ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورااتریں گے۔

وہ جمعہ کو یہاں لاہور گیرژن کے دورہ کے موقع پر فوجی افسروںاو ر جوانوں سے خطاب کررہے تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہور گیرژن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے وہاں شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔کو ر ہیڈکوارٹرزاور ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز پنجاب میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس دوران آپریشنل تیاریوں پرا پنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بائونڈری کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر پنجاب رینجرز کی کارروائیوں کو سراہا ۔

بعدازاں لاہور گیرژن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا اور انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیتے ہوئے فوج کے لئے اس کے چیلنجز پرروشنی ڈالی اور کہاکہ پاک فوج اور پنجاب رینجرز نے اندرونی سیکیورٹی خطرات میں کمی لانے اورورکنگ بائونڈری پر موثر جواب دینے میں اہم کردار ادا کیاہے ،آرمی چیف نے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی معترف ہے اور وہ اس کی مکمل حمایت کرتی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری قوم کا تعاون حاصل ہے،پاکستان کی عوام ہماری طاقت ہے اور ہم ان کی توقعات پر پورااتریں گے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے آرمی چیف نے کہاکہ ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت اپنے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتا ہے لیکن پاک فوج اور رینجرز سرحد پار سے کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہیں اور وہ اس کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔ قبل ازیںگیرژن آمد پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ان کا استقبال کیا