فروری کو ملک بھر میں بھرپورانداز میں یوم یکجہتی کشمیر منا کر بھارت کو کشمیری اور پاکستانی عوام یک جان دوقالب ہیں،مقبو ضہ کشمیر میںبھا رتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ، بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ستم کا سلسلہ جاری رکھا تو خطہ کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے ،مسئلہ کشمیر صغیر جنوبی ایشیا میںسلگتی ہو ئی چنگاری ہے ،عالمی براداری مسئلہ کشمیر حل کرانے اوربھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے کردار ادا کرے، پاکستان کو مسئلہ کشمیراقوام متحدہ، او آئی سی سمیت ہر متعلقہ فورم پر موثر انداز میں اٹھائے، ٹرمپ کی جانب سے ویزے نہ دینے کے فیصلے پر پوری دنیا میں شدید ردعمل ظاہر کیاجارہاہے ، کشمیر کمیٹی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مظالم ڈھارہاہے اور یہ بھارت کے جمہوری چہرے اور بھارتی وزیراعظم کیلئے بدنما داغ ہے

وفاقی وزیرامور کشمیر برجیس طاہر،ڈاکٹر عارف علوی ،سینیٹر الیاس بلور ، اویس لغاری ،شفقت محمود ، شیخ رشید احمد، شاہ جی گل آفریدی،چوہدری جعفر اقبال ودیگرکا اظہار خیال

جمعہ 3 فروری 2017 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ پا نچ فروری کو ملک بھر میں بھرپورانداز میں یوم یکجہتی کشمیر منا کر بھارت کو ایک مضبوط پیغام دیں گے کہ کشمیری اور پاکستانی عوام یک جان دوقالب ہیں،مقبو ضہ کشمیر میںبھا رتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،اگر بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ستم کا سلسلہ جاری رکھا تو خطہ کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے ،مسئلہ کشمیر صغیر جنوبی ایشیا میںسلگتی ہو ئی چنگاری ہے ،عالمی براداری مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے کردار ادا کرے، پاکستان کو مسئلہ کشمیراقوام متحدہ، او آئی سی سمیت ہر متعلقہ فورم پر موثر انداز میں اٹھائے، ٹرمپ کی جانب سے ویزے نہ دینے کے فیصلے پر پوری دنیا میں شدید ردعمل ظاہر کیاجارہاہے جبکہ عالمی برادری اوریورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی قتل و غارت کا بھی نوٹس لے، کشمیر کمیٹی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مظالم ڈھارہاہے اور یہ بھارت کے جمہوری چہرے اور بھارتی وزیراعظم کیلئے بدنما داغ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار جمعہ کو وفاقی وزیرامور کشمیر برجیس طاہر،ڈاکٹر عارف علوی ،سینیٹر الیاس بلور ، اویس لغاری ،شفقت محمود ، شیخ رشید احمد، شاہ جی گل آفریدی،چوہدری جعفر اقبال ودیگر نے آئی این پی سے با ت کر تے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرامور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھارہاہے اور جرائم میں ملوث ہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کردار ادا کرے،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے قومی بین الاقوامی سطح پر بھرپورکراداکررہاہے،مقبو ضہ کشمیر میںبھا رتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،اگر بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم ستم کا سلسلہ جاری رکھا تو خطہ کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے ،مسئلہ کشمیر صغیر جنوبی ایشیا میںسلگتی ہو ئی چنگاری ہے ،عالمی براداری مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر الیاس بلور نے کہا امریکہ کی جانب سے سات مسلم ممالک پر عائد کی گئی سفری پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے شدید ردعمل سامنے آئے گا اور پاکستان پر اس قسم کی پابندی کا کوئی امکان نہیں ہے،کشمیر کے حوالے سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان سے پوچھا جائے وہ دس سال سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا حل بات چیت کے ذریعے سے ہی ممکن ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے پاکستان کو مسئلہ کشمیر او آئی سی سمیت ہر متعلقہ فورم پر موثر انداز میں اٹھاناچاہیے،بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں اضافے کی مذمت کرتاہوں،کشمیری عوام کیساتھ 70سال سے ہم یکجہتی منارہے ہیں اور عملاً کوئی کام نہیں کررہے،کشمیر کمیٹی آرام کر رہی ہے،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھاناچاہیے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی وقائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین اویس لغاری نے کہا ہے ٹرمپ کی جانب سے ویزے نہ دینے کے فیصلے پر پوری دنیا میں شدید ردعمل ظاہر کیاجارہاہے، عالمی برادری اوریورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی قتل و غارت کانوٹس لے،بھارتی مظالم کی انتہاہوچکی ہے،دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے،مولانا فضل الرحمان صرف سیرسپاٹے میں مصروف ہیں اور مزے کر رہے ہیں،سرکاری گھر اور تمام مراعات لے رہے ہیں،حکومت کو کشمیر کمیٹی کے حوالے سے نظرثانی کرنی چاہیے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیر کمیٹی ناکام ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت ہورہی ہے اورر کشمیر کمیٹی کوئی کام نہیں کر رہی،حکومت نے ہندوستان کو خوش کرنے کیلئے حافظ سعید کو نظربند کیا،بھارت نے دوغلی پالیسی اختیارکررکھی ہے،حافظ سعید نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو اس کو سامنے لے کر آئیں اور بے بنیاد الزام نہ لگایا جائے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کرنا چاہیے،فاٹا ارکان کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے فاٹا کے عوام پانچ فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کریں گے اور کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پانچ فروری کو بھرپورانداز میں یکجہتی کشمیر منا کر بھارت کو ایک مضبوط پیغام دیں گے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے بھارت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مظالم ڈھارہاہے اور یہ بھارت کے جمہوری چہرے پر بدنما داغ ہے اور بھارتی وزیراعظم کیلئے بھی یہ بدنما داغ ہے۔

(خ م ، وخ)