ملائشیا کا بحری جہاز روہنگیا مسلمانوں کیلئے خوراک‘ کپڑے اور طبی سامان لیکر میانمار روانہ ہوگیا

جمعہ 3 فروری 2017 20:14

ملائشیا کا بحری جہاز روہنگیا مسلمانوں کیلئے خوراک‘ کپڑے اور طبی سامان ..

کولالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) ملائشیا کا بحری جہاز روہنگیا مسلمانوں کیلئے خوراک‘ کپڑے اور طبی سامان لیکر میانمار روانہ ہوگیا۔ ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے مصائب کم کرنے کیلئے ان کی ہر قسم کی مدد کی جائیگی۔ گزشتہ چار ماہ سے راکھنی کی مغربی ریاست روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف فوج کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملائشیا کے وزیراعظم نے الزام لگایا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے کریک ڈاؤن اور نسل کشی کے ذمہ دار میانمار کے رہنما ہیں۔ملائشیا کی دارالحکومت کولالمپور میں بات چیت کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیراعظم نجیب نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے اور ان کو قتل کیا جا رہا ہے ہم ان کی ان تکالیف اور درد کو محسوس کرتے ہیں۔ ملائشیا کے بحری جہاز میں 2200 ٹن چاول‘ طبی امداد‘ کپڑے اور دیگر اشیاء سمیت 238 طبی عملے کے ارکان شامل تھے۔ امدادی سامان بنگلہ دیش کے ٹینکاف پورٹ پہنچایا جائے گا ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مارچ سے آنگ سان سو چی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روہنگیا میں فوجی کریک ڈاؤن میں سینکڑوں لوگوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :