ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء کی پٹواریوں کے خلاف شکایات پر کارروائی ، معطل پٹواریوں نے لوگوں سے رشوت میں لی ہوئی رقم واپس کرنا شروع کر دی

جمعہ 3 فروری 2017 22:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء کی پٹواریوں کے خلاف شکایات پر کارروائی پرہل چل مچ گی۔ معطل پٹواریوں نے لوگوں سے رابطہ کرتے ہوئے رشوت میں لی ہوئی رقم واپس کرنا شروع کر دی عوامی سماجی حلقوں کا خیر مقدم نقولات کے نوٹیفکیشن پٹوار خانوں میں آویزاں کروانے اور حکومتی فیس وصولی کی رسید دینے کا مطالبہ۔

تفصلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء کی محکمہ مال کے کرپٹ پٹواریوں کے خلاف کارروائی سے ہل چل مچ گئی کرپشن اور بدعنوانی میں کمی ہونا شروع عوامی شکایات و میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی طرف سے معطل کیے جانے والے پٹواری جاوید اقبال خان نے ذمہ داروں سائیلن سے رشوت کے طور پر ہوئی رقم واپس کرنا شروع کرتے ہوئے بحالی کے لیے کوششیں شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

عوامی اور سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر تہذیب النساء کی طرف سے کرپشن اور بد عنوانی کے خاتمہ کے لیے کی جانے والی کارروائی کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے چیک اینڈ بیلنس کو مزید موثر کرتے ہوئے حکومت نقولات کی حصول کے لیے حکومتی فیس کے نوٹیفکیشن پٹواریوں کے دفاتر میں نمایاں جگہ آویزاں کروانے اور سرکاری فیس کی وصولی رسید کے ذریعے کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔