ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 فروری 2017 21:20

ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں الطاف حسین کو گرفتار ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 فروری2017ء) ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لانے کا مطالبہ کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو خصوصی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے ٹرائل کیلئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کروا کر پاکستان لایا جائے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے اپنا تمام تر ہوم ورک مکمل کرکے چالان بھی تیار کر لیا ہے۔ چونکہ الطاف حسین کئی کیسز میں مفرور ہیں اس لیے انہیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروای جا سکتا ہے۔