خاتون پر چھریوں کے وار کا جھوٹا مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے آٹھویں کے طالبعلم کو مقدمے میں ملوث کرنے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 3 فروری 2017 23:50

خاتون پر چھریوں کے وار کا جھوٹا مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے آٹھویں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) خاتون پر چھریوں کے وار کا جھوٹا مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے آٹھویں کے طالبعلم کو مقدمے میں ملوث کرنے کا نوٹس لے لیا‘ڈسکہ پولیس اور متاثرہ خاتون ساجدہ بی بی کو آئندہ ہفتے طلب کر کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے زین علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس پر انہوں نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کر کے طالبعلم پر خاتون کے تشدد کا مقدمہ درج کیا ہے، بچے کی عمر سے لگتا ہے کہ یہ چھری اٹھا بھی نہیں سکتا، وار کرنا تو دور کی بات ہے، بچوں کو اگر جیل بھجوانا شروع کر دیا تو انکے مستقبل کا ذمہ دار کون ہوگا طالبعلم کے وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمے کا مدعی غلام مرتضی علاقے میں جھوٹے مقدمے کروانے کے حوالے سے مشہور ہے،مدعی مقدمے درج کروانے بعد پیسے لیکر صلح کر لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :