خواجہ سرائوں نے ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہی ، رابطے کے لئے واٹس ایپ گروپ بنا لیا

جمعہ 3 فروری 2017 23:52

خواجہ سرائوں نے ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہی ، رابطے کے لئے واٹس ایپ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) خواجہ سرائوں نے ایکدوسرے کے مسائل سے آگاہی اور رابطے کے لئے واٹس ایپ گروپ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

خواجہ سرائوں کی تنظیم رہنما بندیارانی نے بتایاکہ انہوں نے آپس میں ایک واٹس ایپ گروپ بنایاہے جس پر ایک دوسرے کے مسائل اور معاملات پر رابطہ رہتاہے ،ملک میں خانہ و مردم شماری میں حصہ لینے کیلئے حکومت نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔خواجہ سراں کووہ حقوق نہیں مل رہے جو کہ مرد و خواتین کو حاصل ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ خواجہ سرئواں کے انسانی حقوق کو تسلیم کرکے انہیں بھی وہ حقوق دیئے جائیں جو کہ پاکستان کے شہریوں کے ہیں۔