گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ کی مخدوم جا وید ہا شمی سے ان کے بہنو ئی نذ یر احمد شا ہ کی وفا ت پر تعز یت

جمعہ 3 فروری 2017 23:53

گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ کی مخدوم جا وید ہا شمی سے ان کے بہنو ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے سینئر سیا ستدان مخدوم جا وید ہا شمی کی رہا ئش گا ہ پر جا کر ان کے بہنو ئی معروف زمیندار نذ یر احمد شا ہ کی وفا ت پر تعز یت اور دعائے مغفر ت کی۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ مر حو م نذ یر احمد شا ہ نہا یت ہی اچھی طبیعت اور اخلاق کے ما لک تھے اور ان کے اندر انسا نیت کی ہمدردی کا جذ بہ تھا ۔

اللہ تعالیٰ مر حو م کو اپنے جو ار ِ رحمت میں جگہ دے اس کے درجا ت کو بلند کر ے اور لواحقین کو یہ صد مہ بر دا شت کر نے کی ہمت اور صبر جمیل عطاء کر ے ۔گورنر پنجا ب ملک محمدرفیق رجو انہ نے مر حوم نذ یر احمد شاہ کی اپنے خا ندان اور عزیز واقار ب کے حوا لے سے خد ما ت کو بھی سراہا تے ہو ئے کہا کہ مر حوم نے ہر مشکل کی گھڑ ی میں اپنے خا ندان اور عزیز و اقا ر ب کو سہا را دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک محمدآ صف رجو انہ ،شاہ زیب ہا شمی اور چو ہد ری عبدالحمید بھی مو جود تھے ۔دریں اثناء، گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے لیہ کے علاقے فتح پور میں ٹرک اور سکول وین میں تصادم کے باعث 6بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنرپنجا ب نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے زخمی بچوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :