وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نکاسی آباد کے سسٹم اور گندے پانی کو نہروں میں جانے سے روکنے اور ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعہ 3 فروری 2017 23:55

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نکاسی آباد کے سسٹم اور گندے پانی کو نہروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہائوس میں صوبہ سندھ کے کراچی سمیت مختلف شہروں کے نکاسی آب کے سسٹم اور نہروں میں براہِ راست گندے پانی کو جانے سے روکنے اور ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ ، ایم ڈی STEVTA رفیق برڑواور دیگر اعلی متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کمبائنڈ ایفلیوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری کو چلانے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے اور وزیراعلیٰ سندھ نے کوٹری کے پلانٹ کے لئے 35ملین روپے کیمنظور دی ۔ وزیرعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوٹری میں32 صنعتیںاپنا ایفلیوئنٹ براہِ راست کینال میں جاری کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کو مزید بتایا گیا کہ11 یونٹس نے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے ہیں اور باقی لگا رہے ہیں ،شکار پور میں گندا پانی بیگاری کینال میں بہایا جا رہا ہے ۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے شکار پور کی نکاسی آب کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے 505.73 ملین روپے کی منظور ی دی اورسکھر کے نکاسی آب کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے 1406.068 ملین روپے منظور کئے ۔ جس میں سے 25ملین روپے جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ لاڑکانہ شہر کا گندا پانی رائس کینال میں ریلیز ہو رہا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کی نکاسی آب اسکیم کے لئے 1400ملین روپے کی منظور ی دی جبکہ قاسم آباد کے لئے 1283.93 ملین روپے منظور کئے گئے اورحیدر آباد کے دیگر علاقوں کے لئے 1280 ملین روپے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں کراچی سائٹ کے لئے 11بلین روپے سے زیادہ کی لاگت سے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہر انڈسٹریل یونٹ اپنا ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا پابند ہے۔اجلاس میںیہ پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ماحول کو بہتر بنانے اور آلودگی پر قابو پانے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ بہت ضروری ہیں لہذا ہمیں اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ہمارے صوبے کا ماحول صحتمند ہو سکے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ ہماری حکومت کی یہ کوشش ہے کہ صوبہ کے تمام شہروں میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم صوبہ بھر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور بہت جلد صوبہ بھر میں نکاسی آب سے متعلق مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :