موسم سرما میں اگائی جا نے والے سبزیوں کی کا شت کا وقت فروری تا مار چ ہے،زرعی ماہرین

ہفتہ 4 فروری 2017 11:57

سلانوالی۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) زرعی ماہرین نے موسم سر ما کی کاشتہ سبزیا ت کی آبپاشی کاخیال رکھنے کی سفارش کرتے ہو ئے کہاہے کہ موسم سرما یہ میں اگائی جا نے والے سبزیوں گھیاکدوں چین کدو ں کالی تور ی کریلا بھنڈی تور ی بیگن ٹماٹر سبز مر چ شملہ مر چ تر اورکھیرا کی کا شت کا وقت فروری تا مار چ ہے، اورموسم گرما کی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈ کے دورا ن بہتر نشوونمادیتی ہے، ا س سے ز یا د ہ یہ کم در جہ حرارت پر پیداوار متاثر ہوتی ہے سبزیوں کی کا شت کیلئے ا چھے نکا س اورنامیاتی ماد ے والی زرخیز میرازمین ہونی چاہیے سبزیوں کی کا شت سے ایک دو ما ہ پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میں ملادیں تا کہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جا ئے بیج ایسی اقسام کا منتخب کیاجا ئے جو کہ موسمی حالات کے مطا بق کیڑے مکوڑوں اوربیماریوں کے خلاف مدافعت رکھتے ہو ں بیج کا شرح اگا ئو 80فیصد سے کم نہ ہو ٹماٹر اورمرچ کی کا شت بذریعہ پنیری کی کریں جب پنیری کی عمر30تا35دن ہو جا ئے تو ا س پنیری کو پٹریوں پر سفارش کرد ہ فاصلہ کے مطا بق منتقل کریں کریلاگھیاکدوں چین کدوں گھیا کدوں تر اورکھیراکی کا شت پٹریوں کے ایک جانب کریں جبکہ بھنڈ ی تور ی کی کا شت پٹریوں کے دونوں جانب کریں بہتر فصل کے حصو ل کیلئے موسم سرما کی کا شتہ سبزیات کی آبپاشی خاص خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :