کرا چی ،اردو یونیورسٹی کی طالبہ کو کچلنے والے منی بس کے ڈرائیور کو جیل بھیج دیاگیا

ہفتہ 4 فروری 2017 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی طالبہ کو کچلنے والے منی بس کے ڈرائیور کو جیل بھیج دیا ہے ۔ہفتہ کو کراچی کی مقامی عدالت میںروٹ نمبر F-11کے ڈرائیور ملزم گلزیب عمران کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ملزم پر الزام ہے کہ اس کی تیز ڈرائیونگ کے باعث حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے اردو طالبہ کی یونیورسٹی کی طالبہ زخمی ہوگئی ۔

زخمی طالبہ ہنزہ اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال میں اب بھی وینٹی لیٹر پر موجود ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔سماعت کے بعد ملزم نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے پاس ڈرائیونگ اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں تھا ۔بس اڈے کے منشی نے لائسنس بنوانے کے لیے 1200لیے ۔زخمی طالبہ کی والدہ نے کہا کہ وزیر اعلی اور میئر اسپتال آکے دیکھیں کہ کراچی کی سڑکوں پر خونی گاڑیاں شہریوں پر کیا ظلم ڈھا رہی ہیں۔ہنزہ علم کے حصول کے راستے پر نکلی تھی، شہر کے طلبہ کو پڑھانے کے لیے بی ایڈ میں داخلہ لیا- ہنزہ بھی اسی کراچی اور سندھ کی بیٹی ہے، وزیر اعلی اور میئر خبر گیری کریں ۔انہوںنے اپیل کی کہ میری بیٹی کی زندگی کے لیے دعا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :