امریکی صدرٹرمپ کاسفری پابندی معطل کرنیوالے جج پرشدید تنقیدکااظہار

جج کافیصلہ مضحکہ خیزہے،اسےجلد منسوخ کردیاجائیگا،اس’’نام نہاد جج‘‘کا فیصلہ ملک سےقانون کی عمل داری ختم کردیگا،ٹرمپ کاٹویٹ میں‌اظہار،غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 فروری 2017 19:19

امریکی صدرٹرمپ کاسفری پابندی معطل کرنیوالے جج پرشدید تنقیدکااظہار

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری2017ء) : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسلم ممالک کے شہریوں پرسفری پابندی معطل کرنیوالے جج پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جج کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے،اسے جلد منسوخ کردیاجائیگا،اس’’نام نہاد جج‘‘کا فیصلہ ملک سے قانون کی عمل داری ختم کردے گا۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں‌ کہا کہ ہمارے فیصلے کی حمایت خلیجی ممالک نے بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی سلامتی پرتشویش ہے۔ ان حالات میں کسی کی آمد یا روانگی نہ روک سکےتومسائل بڑھتےہیں۔ حکومت کوکسی کوروکنے یاآنےکی اجازت دینے کااختیار ہوناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاٹل کےوفاقی جج کو اپنے حکم کو واپس لیناہوگا۔ واضح رہےصدارتی حکم کےبعدامریکی محکمہ خارجہ نے1لاکھ ویزےمنسوخ کردیئےتھے۔ جس پرسیاٹل شہرکےوفاقی جج نےٹرمپ کےویزابندش کومعطل کردیا تھا۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے منسوخ کیے گئے ویزوں کیخلاف وفاقی جج کے فیصلے کوچیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :