یوم یکجہتی پر انسانی زنجیر بنانے کیلئے منگلا پل ساڑھے 9 سے ساڑھے 10بجے تک بند رہے گا‘ ڈپٹی کمشنر میرپور

ہفتہ 4 فروری 2017 23:09

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منگلا پل پر انسانی زنجیر بنائی جائے گی جس کے باعث میرپور اور منگلا دینہ کے ذریعے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے حضرات کے لیے منگلا پل صبح ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے دس بجے تک بند رہے گا ۔

(جاری ہے)

لہذا مسافر حضرات پریشانی سے بچنے کے لیے 9:30 سے 10:30 بجے تک منگلا پل کے ذریعے سفر کرنے سے گریز کریں ۔